دلجیت کی آواز ،نصرت کی قوالی،سٹیڈیم میں سماں بندھ گیا

دلجیت کی آواز ،نصرت کی قوالی،سٹیڈیم میں سماں بندھ گیا

لندن (شوبز ڈیسک) بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے لندن کے ویمبلی سٹیڈیم میں استاد نصرت فتح علی خان کی معروف قوالی سانسوں کی مالاگا کر سماں باندھ دیا۔

اس موقع پر ویمبلی سٹیڈیم مداحوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا،بڑی تعداد میں شائقین نے اپنے موبائل فونز کی لائٹس روشن کر رکھی تھیں، جس سے پورا سٹیڈیم روشنیوں سے جگمگا اٹھا جبکہ دلجیت نے یہ مقبول کلاسیکل قوالی پیش کر کے شائقین کو محظوظ کیا۔نصرت فتح علی خان نے پہلی مرتبہ اپنی یہ قوالی 1979 میں بھارت کے اپنے پہلے دورے کے دوران براہِ راست پیش کی تھی۔اس وقت اداکار اور فلم ساز راج کپور نے اپنے بیٹے رشی کپور کی شادی میں انہیں گانے کیلئے مدعو کیا تھا۔دلجیت کی پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین بھی گلوکار کو خوب داد دے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...