عالیہ اور رنبیر 20سکولوں کی حالت بہتر بنانے میں مودی کی مددکرینگے

عالیہ اور رنبیر 20سکولوں کی حالت بہتر بنانے میں مودی کی مددکرینگے

ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک بڑا اعلان کردیا۔

عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پر نریندر مودی کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ میں اور رنبیر کپور ’’سیوا سنکلپ ابھیان‘‘کے تحت ممبئی کے 20 سکولوں کی حالت بہتر بنانے میں تعاون کریں گے اور یہ کام ممبئی میونسپل کارپوریشن کی سفارشات کے مطابق کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد بچوں کیلئے اس طرح کے بہتر اور جدید تعلیمی ماحول کی فراہمی ہے جہاں وہ زیادہ سہولت کے ساتھ تعلیم حاصل کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...