صاحب ثروت مستحق بچوں کیلئے تعلیمی منصوبے بنائیں:ریشم

صاحب ثروت مستحق بچوں کیلئے تعلیمی منصوبے بنائیں:ریشم

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ صاحب ثروت شخصیات مستحق خاندانوں کے بچوں کی تعلیم کے لئے خصوصی منصوبے شروع کریں کیونکہ بہت سے باصلاحیت بچے صرف مالی مشکلات کے باعث تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے اور چائلڈ لیبر پر مجبور ہیں۔

ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ اگر مخیر حضرات ایسے بچوں کی تعلیمی کفالت کی ذمہ داری اٹھائیں تو ان کے مستقبل کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بچے کو غربت کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں ہونا چاہیے ۔ تعلیم صرف ایک فرد نہیں بلکہ پورے خاندان کی زندگی بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے صاحب ثروت افراد سے اپیل کی کہ وہ خیرات کے ساتھ ساتھ مستقل تعلیمی منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کریں تاکہ مستحق بچوں کو باعزت مستقبل دیا جا سکے اور وہ ایک کامیاب انسان بن سکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...