احمد ظفر سنگاپوراوپن سینئرگالف اوورآل ٹائٹل کے فاتح
پاکستانی گالفر نے 3 راؤنڈز میں 223 سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی بریگیڈیئر (ر)عمر اعجاز تیسرے نمبر پر رہے ،انکا سکور 3 راؤنڈز میں 229 رہا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے احمد ظفر حیات نے سنگاپور اوپن سینئر امیچور چیمپئن شپ کا اوور آل ٹائٹل جیت لیا۔پاکستان نے سنگاپور اوپن سینئر امیچور گالف چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ احمد ظفر حیات نے چیمپئن شپ کا اوور آل ٹائٹل اپنے نام کیا۔احمد ظفر حیات نے 3 راؤنڈز میں 223 سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔بریگیڈیئر (ر)عمر اعجاز تیسرے نمبر پر رہے ،ان کا سکور 3 راؤنڈز میں 229 رہا۔چیمپئن شپ میں شریک پاکستان کے محمد احمد عبداللہ منان کا 3 راؤنڈز میں مجموعی طور پر 250 سکور رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments