اسٹاک ایکسچینج، کاروباری ہفتے کے دوران اتار چڑھاؤ، 119 پوائنٹس کم
انڈیکس 2ہزار 871 پوائنٹس کے وسیع بینڈ میں رہا، سوا3 ارب حصص کے سودے
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا، 100 انڈیکس 119 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1لاکھ 70 ہزار 765 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ برقرار رہا اور 100انڈیکس مجموعی طور پر 2 ہزار871 پوائنٹس کے وسیع بینڈ میں رہاانڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 72 ہزار 762 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 69 ہزار 890 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 3ارب 30 کروڑسے زائدحصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت 111ارب 80 کروڑ روپے رہی۔کاروباری سرگرمیوں میں مختلف اوقات میں تیزی اور مندی کا رجحان دیکھا گیا، تاہم ہفتے کے اختتام پر مجموعی طور پر 100 انڈیکس 119 پوائنٹس نیچے رہامارکیٹ کی مجموعی مالیت بھی ہفتے کے دوران 41 ارب روپے کم ہوگئی اور کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18 ہزار 996 ارب روپے کی سطح پر آگئی۔اس طرح کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی محتاط سرگرمی کے باعث انڈیکس محدود اتار چڑھاؤ کے بعد معمولی کمی کے ساتھ بند ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments