ایشین گیمز مینز کرکٹ،کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل:پاکستان کاکل ہانگ کانگ سے ٹاکرا
بارش سے کئی میچز متاثر ،گروپ اے سے نیپال اور افغانستان ،گروپ بی سے ملائیشیااور ہانگ کانگ نے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز کے مینز کرکٹ مقابلوں میں کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی جہاں بارش کے باعث کئی میچز متاثر ہوئے ،کل پاکستان کا ٹاکرا پہلے کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کیساتھ ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق گروپ اے میں نیپال اور جاپان کے درمیان میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد نیپال اور افغانستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ میزبان جاپان کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔نیپال نے اس سے قبل افغانستان کو اپ سیٹ شکست دی تھی جبکہ جاپان کے خلاف میچ بارش سے متاثر ہو کر مکمل نہ ہو پایاتھا۔گروپ بی میں ملائیشیا اور عمان کے میچ میں ایک بھی گیند نہ کرائی جاسکی جس کے نتیجے میں ملائیشیا اور ہانگ کانگ نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔کوارٹر فائنلز میں کل 28 ستمبر کو صبح 5 پانچ بجے پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ اور صبح 10بجے بھارت کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔29 ستمبر کو صبح 5 پانچ بجے سری لنکا اور نیپال جبکہ صبح 10 بجے بنگلہ دیش اور ملائیشیا مدمقابل ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments