18سال کی ہوگئی ہوں ،عینا آصف کی سالگرہ کی تصاویر وائرل

18سال کی ہوگئی ہوں ،عینا  آصف کی سالگرہ کی تصاویر وائرل

لاہور (شوبز ڈیسک )اداکارہ عینا آصف نے اپنی 18ویں سالگرہ منائی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔

اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ وہ 18 سال کی ہو گئی ہیں۔عینا نے اس سیلیبریشن کی چند تصاویر بھی شیئر کیں جس میں ان کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے ، اس موقع پر انہوں نے لال رنگ کا سادہ لانگ ڈریس پہنا۔اداکارہ کی سالگرہ کی پوسٹس سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں 18ویں سالگرہ کی مبارکباد اور ان کی مزید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات دی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...