جیکی چن کی موت کی جعلی خبر سوشل میڈیا پر وائرل

جیکی چن کی موت کی جعلی  خبر سوشل میڈیا پر وائرل

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ کے ایکشن سٹار جیکی چن کی موت سے متعلق جعلی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر جیکی چن کی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر گردش کر رہی ہے جس پر ان کے نام کے ساتھ 1954ء-2026ء درج ہے ، جعلی تصویر سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ 72 سالہ اداکار چل بسے ہیں۔رپورٹس کے مطابق جعلی خبر کے ساتھ شیئر کی جانے والی ایک پوسٹ کو صرف 5 گھنٹوں میں 38لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔ایسی جعلی خبریں معروف شخصیات سے متعلق سوشل میڈیا پر اکثر تیزی سے پھیل جاتی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...