حسن رحیم کے کنسرٹ میں بے حیائی کا منظر،صارفین کی تنقید
کراچی (این این آئی) پاکستانی گلوکار حسن رحیم کے کراچی میں ہونے والے کنسرٹ میں بے حیائی کے منظر پر صارفین کی تنقید ،کنسرٹ میں اس بے حیائی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے ۔
حسن رحیم نے حال ہی میں کراچی میں منعقدہ ایک ایونٹ میں پرفارم کیا، جہاں انہیں سننے کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں کنسرٹ کے دوران ایک لڑکی کو چھوٹی شرٹ پہنے ایک نوجوان کے کندھوں پر بیٹھ کر حسن رحیم کی پرفارمنس ریکارڈ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لڑکی کے اس انداز پر شدید تنقید کی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments