سعود نے نادیہ خان کو تنازعات کا ذمہ دار قراردیکر فسادن کہہ دیا

سعود نے نادیہ خان کو تنازعات کا  ذمہ دار قراردیکر فسادن کہہ دیا

لاہور (شوبز ڈیسک )اداکار سعود قاسمی نے نادیہ خان کو شوبز شخصیات کے درمیان تنازعات بڑھانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہیں فسادَن کہہ دیا۔

سعود کا ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹی وی پر متنازع سوالات پوچھ کر فنکاروں کے درمیان اختلافات پیدا کئے جاتے ہیں، نادیہ خان مختلف شخصیات سے متعلق بیانات کے ذریعے تنازعات کو ہوا دیتی رہی ہیں حالانکہ انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ اچھے تعلقات رکھتے ہیں ۔نادیہ خان نے ردعمل دیتے ہوئے سعود کے الزامات کو من گھڑت قرار دیا اور کہا کہ ان کی باتیں انہی کیخلاف چلی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...