میری زندگی پر کبھی بائیوپک نہیں بنائی جائیگی :سلمان خان

میری زندگی پر کبھی بائیوپک نہیں بنائی جائیگی :سلمان خان

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری زندگی پر کبھی بائیوپک نہیں بنائی جائے گی اور میری زندگی کی کہانی میرے ساتھ ہی قبر میں جائے گی۔۔۔

کرن جوہر کے چیٹ شو کافی ود کرن 9 کی پہلی قسط کرشمہ کپور نے سلمان خان سے سوال کیا کہ اگر آپ زندگی پر فلم بنائی جائے تو اس کی ہدایت کاری کے لیے کس فلم ساز کا انتخاب کریں گے ۔ سلمان خان نے کہا مزاحیہ فلم کیلئے ڈیوڈ دھون، روایتی المیہ محبت کی کہانی کیلئے سنجے لیلا بھنسالی، جبکہ محبت کی خوبصورت کہانیوں کیلئے سورج بھرجاتیا موزوں ہوں گے تاہم میری زندگی پر بائیوپک کبھی نہیں بنے گی میں اپنی ذاتی زندگی اور تعلقات کو عوامی گفتگو کا موضوع نہیں بنانا چاہتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...