ناروے میں فیشن شو، ماڈلز نے پاکستانی اور نارویجن ملبوسات پہنے
اوسلو (شوبزڈیسک )ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ووایج آف کریشن کے زیر اہتمام فیشن شو میں ماڈلز نے پاکستانی اور نارویجن ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ واک کی۔
فیشن شو میں سفیر پاکستان عاصم علی خان، اوسلو کی میئر اننے لند بوئیے سمیت مختلف ملکوں کے سفارتکار اور کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔عاصم علی خان نے کہا کہ فیشن شو نے اوسلو میں پاکستانی ثقافت کو نمایاں کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ،پاکستانی ملبوسات کی خوبصورت انداز سے نمائندگی کی گئی جس پرفیشن شو کے منتظمین کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پاکستانی ثقافت کو بھرپور طریقے سے پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments