ٹائیگر پرحملہ کرنیوالے گرفتار ،سلمان خان کی سکیورٹی سخت
ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنے والے تین ملزموں کو راجستھان سے گرفتارکرلیا گیا، پولیس نے انہیں فرار ہوتے ہوئے کوٹاریلوے سٹیشن پرپکڑا ۔
گرفتار ملزموں میں سے دو کا تعلق ریاست ہریانہ اور ایک کا بہار سے ہے اور وہ بشنوئی گینگ سے ہیں ۔لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار ٹائیگر شروف کو سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔ گینگ نے ٹائیگر شروف کو پہلے بھی دھمکی دی تھی جبکہ اداکار کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آ چکا ہے ۔ ممبئی میں ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔دوسری طرف فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments