پاریش راول نے اپنے کیریئر کی صرف 11 فلموں کو ’’اچھا‘‘قرار دیدیا

پاریش راول نے اپنے کیریئر کی صرف  11 فلموں کو ’’اچھا‘‘قرار دیدیا

ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکار پاریش راول نے اپنے کیریئر کے دوران صرف 11 فلموں کو اچھا قرار دے دیا۔

چار دہائیوں سے فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے پاریش راول نے حال ہی میں اپنی فلم ’’پاسٹ ٹینس‘‘کے پریمیئر کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ،مجھے اپنی صرف اچھی فلمیں یاد ہیں، جن کی تعداد محض 11 ہے ۔انہوں نے کہاکہ سردار ، تمنا ، اوئے لکی!لکی اوئے !، ممبئی میری جان ، دی سٹوری ٹیلر ، ہیرا پھیری اور ڈکیت میری کامیاب فلموں میں شامل ہیں ، تمام 11 فلموں کے نام تو نہیں بتاسکتا لیکن یہ ضرور ہے کہ 250 میں سے 11 فلمیں ہی میرے نزدیک اچھی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...