والد کی غیرموجودگی بچوں کیلئے مسائل کا باعث :سنیتا مارشل

والد کی غیرموجودگی بچوں کیلئے مسائل کا باعث :سنیتا مارشل

لاہور (شوبز ڈیسک ) اداکارہ سنیتا مارشل نے کہاہے کہ بچوں کی زندگی میں والد کی غیر موجودگی کئی مسائل، صدمات اور ایک ایسا خلاء پیدا کر سکتی ہے۔۔۔

 جس کے اثرات بڑے ہونے کے بعد بھی برقرار رہتے ہیں، یہ کمی بعض مردوں کے روئیوں کو متاثر کرتی ہے اور ان میں غصے کے مسائل پیدا ہونے کا سبب بھی بن سکتی ہے ۔انہوں نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے والد بیرونِ ملک ملازمت کرتے تھے اور انہیں کئی کئی ماہ گھر سے دور رہنا پڑتا تھا، بعد ازاں پاکستان واپسی پر کاروباری مصروفیات میں وہ زیادہ وقت گزارتے تھے ، جب تک والد ریٹائر ہوئے ، میں اپنے کیریئر میں مصروف ہو گئی، میں کبھی اپنے والد کے زیادہ قریب نہیں رہی اور 3 سال قبل ان کے انتقال ہوگیا، مجھے افسوس ہے کہ میں اپنے والد کیساتھ گرم جوش اور قریبی تعلق قائم نہیں کر سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...