حمیرا چنا کی گاڑی چوری ہوگئی ،مقدمہ درج ،تحقیقات جاری
کراچی (شوبزڈیسک) گلوکارہ حمیرہ چنا کی گاڑی کراچی کے علاقے بہادر آباد سے چوری ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی چوری کا واقعہ گزشتہ روز بہادر آباد چار مینار چورنگی کے قریب پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی چوری کا مقدمہ نیو ٹاؤن میں درج کر لیا گیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں،اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جارہی ہے اوربہت جلد ملزموں کو حراست میں لے لیا جائے گا۔دوسری جانب وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی جانب سے بھی گاڑی چوری واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی اے سی ایل سی اور ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ چوری کی جانے والی گاڑی کا سراغ لگانے اور اس کی برآمدگی سمیت ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئے فوری اور ضروری اقدامات کئے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments