شیکھر پہاڑیا سے تعلقات کی تصدیق 3سال تک شادی کا ارادہ نہیں :جھانوی

شیکھر پہاڑیا سے تعلقات کی تصدیق  3سال تک شادی کا ارادہ نہیں :جھانوی

ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے شیکھر پہاڑیا کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کردی اور بتایا کہ فی الحال شادی کا ارادہ نہیں۔

جھانوی کپورنے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنی نجی زندگی کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتانا چاہتی تاہم اپنے تعلق کو چھپانے کی کوشش کرنا بھی مجھے غیر ضروری لگتا ہے ۔ ان کاکہناتھاکہ میں نہیں چاہتی کہ ہمارے رشتے کو کسی کی نظر لگے لیکن ہر وقت اپنے تعلقات کو چھپانا اور اس معاملے پر محتاط رہنا بھی بے معنی لگتا ہے ۔ جھانوی نے واضح کیا کہ میں آئندہ 2 سے 3 سال تک شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...