انیتا اڈوانی کی راجیش کھنہ کی بیوہ قرار دینے کی درخواست مسترد

انیتا اڈوانی کی راجیش کھنہ کی بیوہ  قرار دینے کی درخواست مسترد

نئی دہلی (شوبز ڈیسک )بھارتی سپریم کورٹ نے سابق اداکارہ انیتا اڈوانی کی وہ درخواست سننے سے انکار کر دیا۔۔۔

 جس میں انہوں نے اپنے عہد کے سپر سٹار راجیش کھنہ کے ساتھ اپنے تعلق کو شادی جیسا رشتہ تسلیم کرنے اور انہیں آنجہانی اداکار کی بیوہ قرار دینے کی استدعا کی تھی۔ جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس پرسنا بی ورالے پر مشتمل بینچ نے ریمارکس دئیے کہ درخواست قابل سماعت قرار دینے کی کوئی بنیاد نہیں اور اسے لگژری کیلئے کی جانے والی قانونی چارہ جوئی قرار دیا۔انیتا اڈوانی نے بمبئی ہائیکورٹ کی جانب سے ان کی پیل مستردکئے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...