برطانوی اداکار سرپیٹرک سٹیورٹ کا86برس کی عمر میں انتقال

 برطانوی اداکار سرپیٹرک سٹیورٹ  کا86برس کی عمر میں انتقال

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ کی مشہور سائنس فکشن سیریز ’’سٹار ٹریک‘‘اور فلم سیریز ’’ایکس مین‘‘سے شہرت حاصل کرنے والے برطانوی اداکار سرپیٹرک سٹیورٹ 86برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ان کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اداکار بدھ کے روز لاس اینجلس میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے ، وہ الزائمر اور لیوی باڈی ڈیمینشیا میں مبتلا تھے اور آخری لمحات میں اہلیہ سنی اوزیل ان کے ساتھ موجود تھیں۔انہوں نے اپنے طویل فنی سفر میں تھیٹر، فلم اور ٹیلی ویژن پر 160 سے زائد کردار ادا کئے ،ان کی وفات پر دنیا بھر سے خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...