مہنگائی نے گھر،گاڑی خریدنے کا خواب مشکل بنادیا :پریشے

مہنگائی نے گھر،گاڑی خریدنے کا خواب مشکل بنادیا :پریشے

لاہور(شوبزڈیسک)فیشن ڈیزائنر پریشے عدنان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو مالی طور پر غیر ذمہ دار قرار دینا درست نہیں کیونکہ مہنگائی اور کم آمدنی نے ان کیلئے گھر اور گاڑی خریدنا مشکل بنا دیا ہے ۔

انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والد کے دور میں چند ماہ کی آمدنی سے گھر کی پیشگی ادائیگی جبکہ ایک سال کی کمائی سے گاڑی خریدنا ممکن تھا لیکن آج نوجوانوں کی 60 سے 80 ہزار روپے ماہانہ آمدنی میں یہ خواب پورا کرنا مشکل ہے ۔ کئی ادارے کم از کم اجرت کے قوانین پر بھی عمل نہیں کرتے اس لئے نوجوانوں کا کرائے کے گھروں میں رہنا جائیداد خریدنے میں عدم دلچسپی نہیں بلکہ مالی مجبوری ہے ۔پریشے عدنان کا کہناتھاکہ ملینیئل نسل مسلسل کام کرنے کے دباؤ میں رہتی اورفکرمند ہوتی ہے جبکہ جین زی نے زندگی اور کام میں توازن کی اہمیت کو سمجھ لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...