شاہ رخ اور امیتابھ نے میری اداکاری کی نقل کی:خواجہ سلیم
لاہور (شوبز ڈیسک )سینئر اداکار خواجہ سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے اداکار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان نے اپنی فلموں میں میرے مقبول کرداروں اور اداکاری کے انداز کی نقل کی۔
خواجہ سلیم نے ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا کہ میرے کرداروں اور اداکاری کے مخصوص انداز کو بھارتی فلموں میں بھی اپنایا گیا۔ میرے ایک مقبول ڈرامے میں بولنے کے مخصوص انداز کی نقل بھارتی فلم اگنی پتھ میں کی گئی، جس میں امیتابھ بچن نے میرا انداز اپنایا۔بابر علی نے بھی میرے اس انداز کو اپنی اداکاری میں شامل کیا تھا تاہم اس سے پہلے مجھ سے اجازت لی تھی۔ خواجہ سلیم نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل انگار وادی میں میرا کردار میجر نو لکھا بے حد مقبول ہوا ، بھارتی ٹی وی نے اس ڈرامہ کے مقابلے میں سیریل اجنبی پیش کیا تھا، جس میں شاہ رخ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments