اچانک گولی چل گئی ،ہالی ووڈ ڈائریکٹر مائیکل مان زخمی ہوگئے
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک )ہالی ووڈ کے نامور ڈائریکٹر مائیکل مان حادثاتی طور پر گولی چل جانے سے زخمی ہوگئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ لاس اینجلس میں ہفتے کے روز اس وقت پیش آیا جب 83 سالہ مائیکل مان ٹارگٹ پریکٹس کررہے تھے جس کے بعد پستول ہولسٹر میں رکھتے ہوئے ان سے اچانک گولی چل گئی جس سے وہ زخمی ہوگئے تاہم انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز نے مائیکل مان کی انجری کو معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ زخم معمولی نوعیت کا تھا جس میں جلد کے نیچے ٹشوز متاثر ہوء، مائیکل مان کو ضروری طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments