رنبیر کپور نے ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا

رنبیر کپور نے ہدایتکاری کی  دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا

ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکار رنبیر کپور نے ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

44 سالہ رنبیر کپور نے اعلان کیا کہ وہ اداکاری کے اپنے موجودہ پروجیکٹس مکمل کرنے کے بعد آئندہ 2 سے 3 سالوں میں کیمرے کے پیچھے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔حالیہ انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ وہ کچھ ماہ سے ایک سکرپٹ پر کام کر رہے ہیں، جو ان کیلئے ایک انتہائی مشکل لیکن پرجوش تجربہ ثابت ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بطور اداکار میرا یہ آخری دہائی کا سفر ہے ، اب ہدایت کاری کی طرف قدم بڑھانا چاہتا ہوں، میں ایسی ڈرامہ فلم بنانا چاہتا ہوں جو ناظرین کو خوبصورت احساس دے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...