چھوٹی بہن کینسر میں مبتلا،میرا کی دعاؤں کے لئے اپیل
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ میرا نے اپنی چھوٹی بہن کی صحت سے متعلق افسوس ناک اطلاع مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے دعاؤں کی اپیل کر دی۔
شائستہ عباس ان دنوں برطانیہ میں کینسر جیسے موذی مرض سے زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں جبکہ میرا تاحال ان تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہیں۔اداکارہ نے اپنی چھوٹی بہن کے لئے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے انتہائی تکلیف دہ دور سے گزر رہی ہیں،میرا نے اپنی چھوٹی بہن کی تصویر بھی شیئر کی ہے ، جس میں شائستہ کینسر کے علاج کے دوران بال جھڑ جانے کے باعث مختلف حالت میں دکھائی دے رہی ہیں۔واضح رہے کہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس نے بھی مختصر عرصے کیلئے شوبز انڈسٹری میں کام کیا تھااور چند ڈراموں میں اداکاری کے بعد اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے برطانیہ چلی گئیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments