بھارت میں ورک ویزا پر مقیم ہوں نورافتحی کا عدالت میں بیان ریکارڈ
ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ میں کام کرنے والی مراکشی نژاد کینیڈین فنکارہ نورا فتحی نے 200 کروڑ کیس میں عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت میں ورک ویزا پر مقیم ہیں۔
انہوں نے اپنے چنئی کے دورے اور سوکیش چندرشیکھر کی اہلیہ لینا پالوز سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بھی جج کے سامنے رکھیں۔اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بطور گواہ آپ کو عدالت میں حاضر ہونا چاہئے تھا، عدالت کو معمولی بات نہ لیں’جس کے بعد نورا فتحی اس بار خود عدالت میں پیش ہوئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments