بالی ووڈ میں سپر سٹارز کا دور ختم ہونے جارہا ہے :فرح خان
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی فلمساز اور کوریوگرافر فرح خان نے نئی نسل کے اداکاروں میں خود اعتمادی کی شدید کمی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ نئے اداکاروں کے روئیے کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتاہے کہ اب بالی ووڈ میں سپر سٹارز کا دورہ ختم ہونے جارہا ہے ۔ شاہ رخ خان، سلمان خان، امیتابھ بچن، عامر خان اور اکشے کمار بالی ووڈ کے آخری سپر سٹارز ہیں، ان کے بعد یہ سنہری دور ختم ہوجائے گا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ نئے اداکار فلم ڈائریکشن، کوریوگرافی، میوزک اور کاسٹنگ جیسے معاملات میں بلاوجہ مداخلت کرتے ہیں جبکہ اپنے کام پر توجہ نہیں دیتے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments