فلم دوسرا کے پروڈیوسرز کو بینک گارنٹی جمع کرانے کا حکم
نئی دہلی (شوبز ڈیسک)بھارتی فلم دوسرا کیخلاف قانونی جنگ میں دہلی ہائیکورٹ نے شخصی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی کی درخواست پر فلم سازوں کو فلم میں ڈسکلیمر شامل کرنے اور 2 کروڑ روپے کی بینک گارنٹی جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔
سابق کرکٹر نے درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ فلم سازوں نے اجازت کے بغیر ان کی شناخت، شخصیت اور کرکٹ کیریئر کے مشہور لمحات کو تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ فلم سازوں کا مؤقف ہے یہ گنگولی کی سوانحی فلم نہیں بلکہ راجستھان سے تعلق رکھنے والی متوسط طبقے کی لڑکی کی فرضی کہانی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments