بشریٰ انصاری بچپن کی دوست حمیرا ظہیرکی علالت کے باعث پریشان
لاہور (شوبز ڈیسک )سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری ان دنوں اپنی بچپن کی دوست اور سینئر اداکارہ حمیرا ظہیر کی علالت کے باعث پریشان ہیں۔
بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا تھا کہ حمیرا ظہیر کی طبیعت ناساز ہے ،انہوں نے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں سے ان کی صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی ۔بشریٰ انصاری نے بتایاکہ دونوں بچپن سے ایک دوسرے کے قریب ہیں اور ان کی دوستی کو 54 سال ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق حمیرا ظہیر بالکل ٹھیک تھیں تاہم اچانک ان کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملی اور انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا ،روزانہ اس کی عیادت کیلئے جاتی ہوں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments