امریکی گلوکار نک جونس 21سال سے ذیابیطس میں مبتلا

امریکی گلوکار نک جونس 21سال سے ذیابیطس میں مبتلا

لاس اینجلس (شوبزدیسک )بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر اور امریکی گلوکار نک جونس 21سال سے ذیابیطس میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے اس بات کا انکشاف ذیابیطس سے آگاہی کی مہم کے تحت اپنی بیماری کے نام ایک کھلا خط لکھ کر کیا ۔

گلوکار نے بتایا کہ نومبر 2005 میں 13 سال کی عمر میں انہیں ٹائپ ون ذیابیطس کی تشخیص ہوئی تھی، انہیں مسلسل بلڈ شوگر چیک کرنا اور کھانے سے پہلے انسولین کی مقدار کا خیال رکھنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کہانی اس لئے شیئر کررہے ہیں تاکہ اس بیماری میں مبتلا بچے خود کو تنہا نہ سمجھیں اور اپنے خواب پورے کرنے کا حوصلہ رکھیں۔نک جونس نے اعتراف کیا کہ بعض اوقات وہ سوچتے ہیں کہ اس بیماری کے بغیر ان کی زندگی کیسی ہوتی اور ذیابیطس کے شکار دوسرے افراد سے مل کر انہیں ہمیشہ ہی اپنائیت کا احساس ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...