وزن کم کرلوں گی ،مجھے موٹی کہنا بند کر دیں :وینا ملک
لاہور (شوبز ڈیسک )میزبان اور اداکارہ وینا ملک نے اپنے بڑھے ہوئے وزن کے سبب ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی۔
وینا ملک نے ٹی وی پروگرام میں کہا کہ میں یہ سنتے سنتے تھک چکی ہوں کہ تم موٹی ہو گئی ہو، تمہارا وزن بڑھ گیا ہے اور تم بھینس جیسی لگتی ہو۔ جب تک میرا اپنا وزن نہیں بڑھا تھا، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ موٹے افراد کو کس ذہنی اذیت سے گزرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری بات سنیں، زندگی میں کبھی وزن بڑھتا ہے اور کبھی کم ہوتا ہے ، آپ لوگوں نے میری زندگی مشکل بنا دی ہے ۔ گھر میں لوگ سمجھتے ہیں کہ صحتمند انسان ہر چیز کھاتا ہے جبکہ باہر نکلوں تو لوگ موٹا کہتے ہیں۔ میرا وزن بڑھا ہے ، میری بینائی تو ختم نہیں ہوئی، مجھے اپنا وزن نظر آتا ہے اور میں جانتی ہوں کہ اب اسے کم کرنے کی ضرورت ہے ، براہِ کرم مجھے موٹی کہنا بند کر دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments