دلجیت دوسانجھ کی لاطینی گریمی ایوارڈز میں پرفارم کرنے کی تصدیق

دلجیت دوسانجھ کی لاطینی گریمی ایوارڈز میں پرفارم کرنے کی تصدیق

چندی گڑھ(شوبز ڈیسک )بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ رواں سال لاطینی گریمی ایوارڈز میں پرفارم کرینگے ۔

لاطینی ریکارڈنگ اکیڈمی نے دلجیت دوسانجھ، کیرول جی اور بیزاراپ کوسٹیج پرفارمنس کیلئے مدعو کیاہے ،لاطینی گریمی ایوارڈز کی 27ویں تقریب 12 نومبر کو امریکی شہر لاس ویگاس میں ہوگی۔ لاطینی ریکارڈنگ اکیڈمی کی جانب سے اعلان سامنے آنے کے بعد دلجیت دوسانجھ کی ٹیم نے بھی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجابی آ گئے گریمی اوئے ۔دلجیت دوسانجھ کا اگلا کنسرٹ 15 نومبر کو اندور میں ہوگا، جس کے بعد وہ 21 نومبر کو احمد آباد میں پرفارم کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...