امیتابھ کے ہاتھ میں تکلیف،مداحوں کو خط کا جواب نہ دینے پر معذرت

امیتابھ کے ہاتھ میں تکلیف،مداحوں کو خط کا جواب نہ دینے پر معذرت

ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی صحت سے متعلق تازہ معلومات شیئر کردیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پیغام میں ہاتھ میں تکلیف کا انکشاف کرتے ہوئے مداحوں اور خیر خواہوں کے خطوط کے جواب دینے میں تاخیر پر معذرت کی اورکہاکہ کوشش کروں گا سب کو جواب بھیجوں ۔امیتابھ بچن نے لکھا کہ مداحوں کے بڑی تعداد میں مبارکباد کے پیغامات اور تحائف موصول ہورہے ہیں، یہاں تک کہ اب تحائف رکھنے کیلئے جگہ کی کمی کا سامنا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ ان تحائف کو مناسب طریقے سے محفوظ نہ رکھنا بھیجنے والوں کی محبت کی ناقدری ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...