کائلی جینر پر سابق ملازمہ کا نیا مقدمہ ہراسانی و بدسلوکی کے الزامات
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)امریکی ماڈل اور کاروباری شخصیت کائلی جینر کو ایک اور قانونی مشکل کا سامنا ہے۔
ان کی سابق گھریلو ملازمہ نے ملازمت کے دوران بدسلوکی، واجبات کی عدم ادائیگی اور کام کے نامناسب ماحول سے متعلق سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کردیا۔ ڈینورا کابریا امایا نے لاس اینجلس کی اعلیٰ عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے ۔ سابق ملازمہ نے کائلی پر براہ راست بدسلوکی کا الزام نہیں لگایا، تاہم دعویٰ کیا کہ ملازمین کے اوقات کار، نگرانی اور اجرتوں سے متعلق فیصلوں میں کائلی کا کردار تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments