دنانیر مبین نے ماسکو میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

دنانیر مبین نے ماسکو میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

کراچی (آئی این پی) اداکارہ دنانیر مبین نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر دیا۔دنانیر مبین کو پاکستانی فلم میرا لیاری میں شاندار اداکاری پر دوسرے بین الاقوامی یوریشین فلم ایوارڈز ڈائمنڈ بٹر فلائی میں بہترین اداکارہ کے اعزاز سے نوازا گیا۔۔۔

اداکارہ کی اس کامیابی کو پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے ۔ دنانیر مبین کی یہ کامیابی ناصرف ان کی اداکاری کا عالمی اعتراف ہے بلکہ پاکستانی فنکاروں کی بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی پذیرائی کی بھی عکاس ہے ۔ماسکو میں منعقدہ اس تقریب میں مختلف ممالک کی فلموں اور فنکاروں کو ان کی بہترین کارکردگی پر ایوارڈز دئیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...