فائزہ خان کا حنا الطاف کو انوکھا جواب رات گئے کراچی کی سڑک پر واک

فائزہ خان کا حنا الطاف کو انوکھا جواب  رات گئے کراچی کی سڑک پر واک

کراچی (آئی این پی) اداکارہ فائزہ خان نے حنا الطاف کے کراچی کو خواتین کے لیے غیر محفوظ قرار دینے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رات گئے ۔۔

شہر کی سڑک پر واک کی ویڈیو شیئر کر دی۔حنا الطاف نے کراچی کو جیل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ شہر میں خواتین محفوظ نہیں ہیں جس کے بعد فائزہ خان نے رات تقریبا 2 بج کر 15 منٹ پر سڑک پر واک کرتے ہوئے ویڈیو بنائی اور کہا کہ کون کہتا ہے کراچی لڑکیوں کے لیے محفوظ نہیں؟اداکارہ کے مطابق وہ گھر میں گھبراہٹ محسوس ہونے پر واک کے لیے نکلیں اور خود کو محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...