نیب پنجاب نے ریپڈ بس منصوبے کا ریکارڈ ماہرین کو بھجوادیا

نیب پنجاب نے ریپڈ بس منصوبے کا ریکارڈ ماہرین کو بھجوادیا

پنجاب حکومت نے ریکارڈاور کنسٹرکشن کمپنیوں کے معاہدوں کی تفصیلات جمع کروادیں , قومی احتساب بیورو( نیب) پنجاب نے ریپڈ بس منصوبے سے متعلقہ ریکارڈ چھان بین کے لئے اپنے ماہرین کو بجھوا دیا ہے جو جانچ پڑتال کے بعد اس منصوبے کی شفافیت کا فیصلہ کریں گے ۔

نیب پنجاب نے بعض شکایات کی بناپر گزشتہ ہفتے ریپیڈ بس منصوبے کے حوالے سے تمام ریکارڈ بشمول متعلقہ اداروں اور کنسٹرکشن کمپنیوں کے مابین ہونے والے معاہدے طلب کئے تھے جو پنجاب حکومت نے قدرے تاخیر سے منگل کے روز نیب پنجاب کے حوالے کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں