آئی جی سندھ نے گٹکا مافیا کے خلاف مزید قانون سازی تجویز کردی
اگست تک 147مقدمات میں 212ملزم گرفتار ہوئے ، سماعت یکم نومبر تک ملتوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے گٹکے او ر مین پوری کی فروخت کے خلاف دائر درخواست کی سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی ہے ۔ جمعرات کو درخواست کی سماعت کے موقع پر آئی جی سندھ کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی ، جس میں بتایا گیا کہ اگست تک کراچی میں گٹکے اور مین پوری فروخت کرنے والوں کے خلاف 147مقدمات درج ہوئے ، جس میں 212 ملزمان گرفتار ہوئے ۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ گٹکا اور مین پوری مافیا کے خلاف کارروائی کے لیے موجودہ قوانین ناکافی ہیں۔ اس جرم کی روک تھام اور مجرموں کی تادیب کے لیے مزید قانون سازی کی جانی چاہیے ۔