کراچی:رینجرز و پولیس کی کارروائیاں،26 ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
نیوکراچی سے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم ارشاد،تیموریہ سے7جواری پکڑے گئے رینجرز نے عوامی کالونی سے بھتہ خور اورگڈاپ سے افغان باشندے کو حراست میں لیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)رینجرز و پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 26 ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ ،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے نیوکراچی سے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم ارشاد کو گرفتار کرلیا۔ زمان ٹاؤن پولیس نے دو ملزمان زبیر اور اسلام ، سرسید پولیس نے دو ملزمان قاسم علی اور سبطین علی ، ٹیپو سلطان پولیس نے دو ملزمان بادشاہ اور سیف اللہ خان ، پریڈی پولیس نے ملزم زاہد ، پاک کالونی پولیس نے ملزم مسرور عرف گوگا ،نارتھ ناظم آباد پولیس نے چار ملزمان اسماعیل، سلمان، نعمان اور گل نصیب ، سمن آباد پولیس نے ملزم ساجد ظہیر عرف ڈاکٹر کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ۔ ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔ کلری پولیس نے دو ملزمان آفتاب اور امتیاز علی کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا۔