محکمہ خزانہ پنجاب نے این اے122کے56کروڑ46لاکھ روک لئے

محکمہ خزانہ پنجاب نے این اے122کے56کروڑ46لاکھ روک لئے

ایازصادق کے حلقے کیلئے شہباز شریف نے ایک ارب46کروڑ منظور کئے تھے حکومتیںمدت پوری کرچکیں،اب فنڈزجاری نہیںہوسکتے،محکمہ خزانہ کانوٹ

لاہور(نمائندہ دنیا)محکمہ خزانہ نے لاہور کے حلقہ این اے122کے ترقیاتی کاموں کیلئے 56 کروڑ 46 لاکھ کے فنڈز روک لیے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کو مانتے ہوئے پنجاب محکمہ خزانہ نے فنڈز جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعلیٰ پنجاب کے سپیشل ڈویلپمنٹ فنڈز سے اپنے حلقے میں ترقیاتی کاموں کیلئے ایک ارب چھیالیس کروڑ روپے کے فنڈز مانگے تھے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے فنڈز منظور کر کے محکمہ خزانہ کو فنڈز جاری کرنے کے احکامات صادر کیے تھے، محکمہ خزانہ نے نوے کروڑ جاری کر دیئے تھے لیکن باقی ماندہ بجٹ جاری کرنے سے معذرت کرتے ہوئے نوٹ جاری کیا ہے کہ صوبائی اور قومی حکومتیں اپنی مدت پوری کر چکی ہیں اور نگران سیٹ اپ کے بعد اب کسی بھی طرح فنڈز جاری نہیں ہو سکتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں