میاں بیوی اور بیٹا:لاہور سے ایک ہی گھر کے 3افراد قومی اسمبلی کے رکن
لاہور سے ایک ہی گھر کے تین افراد رکن قومی اسمبلی بن گئے ۔میاں بیوی بیٹے سمیت قومی اسمبلی میں بیٹھیں گے
لاہور(اے این این ) تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ملک پرویز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133سے جبکہ ان کے صاحبزادے علی پرویز ملک نے حلقہ این اے 127سے جیت اپنے نام کی۔ جبکہ پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ کی ترجیحی امیدوار ہیں اور ان کا رکن بننا یقینی ہے