ضمنی الیکشن :جمعیت علما ئے پاکستان کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

ضمنی الیکشن :جمعیت علما ئے پاکستان کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

عمران کی قیادت میں پاکستان حقیقی معنوں میں فلاحی و اسلامی ریاست بنے گا حمایت میرے لئے اعزاز ہے ، عوامی توقعات پر پورا اتروں گا ، شیخ راشد شفیق

اسلام آباد (نمائندہ دنیا ) جمعیت علما ئے پاکستان نے ضمنی انتخابات میں راولپنڈی سمیت تمام حلقوں میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا ،تحریک انصاف کا ایجنڈا تعمیر و ترقی استحکام اور پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنا نا ہے ، این اے 60 سے تحریک انصاف کے امیدوار شیخ راشد شفیق کی انتخابی مہم مشترکہ طور پر چلائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر کیانی نے این اے 60 کے نامزد امیدوار شیخ راشد شفیق کے اعزاز میں د ئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب میں راج سلطان ،سمند راجہ ، خالد راجہ ،جہا نگیر راجہ سمیت جے یوپی کے کار کنوں اور علما ئے کرام نے شرکت کی ،شیخ راشد شفیق نے کہا کہ جمعیت علما ئے پاکستان کی حمایت میرے لئے اعزاز ہے عوامی توقعات پر پورا اتروں گا، میرے دروازے ہمیشہ عوام کیلئے کھلیں رہیں گے ، زبیر کیانی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ ان کے ایجنڈے کو دیکھ کر کیا ،کرپشن کے خلاف جو جہاد عمران خان نے شروع کیا وہ منطقی انجام تک پہنچے گا وہ لوٹی دولت کی پائی پائی وصول کرینگے ،عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان حقیقی معنوں میں فلاحی و اسلامی ریاست بنے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں