خیبر پختونخوا :وزیر معدنیات نے چینی باشندے کو مسلمان کرلیا
خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے ایک چینی باشندے کو کلمہ پڑھایا اور دائرہ اسلام میں داخل کردیا۔
پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے ایک چینی باشندے کو کلمہ پڑھایا اور دائرہ اسلام میں داخل کردیا۔چینی شہری کے قبول اسلام کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں ڈاکٹر امجد علی اسے کلمہ پڑھاتے ہیں،چینی باشندہ صوبائی وزیر کے ساتھ ساتھ کلمہ پڑھتا ہے ۔ ڈاکٹر امجد علی نے مسلمان ہونے کے بعد نومسلم چینی شہری کا نام عبداللہ رکھ دیا