پاکستان ریلوے: 460لوکوموٹو موجود،140 غیر فعال

پاکستان ریلوے: 460لوکوموٹو موجود،140 غیر فعال

75 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو 21 ملین روپے کے مفت ٹکٹ جاری کئے گئے

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ریلوے کے بیڑے میں 460 لوکوموٹو موجود ہیں جن میں سے 140 غیر فعال ہیں۔ ملک بھر میں75 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو 21 ملین روپے مالیت کے مفت ریلوے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ وزارت ریلوے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ریلوے کی جانب سے 65 سال عمر کے شہریوں کو 50 فیصد، خصوصی افراد کو 50 فیصد جبکہ طلبا کو 25 فیصد رعایتی نرخوں پر ٹکٹ فراہم کئے جا رہے ہیں۔ تمام مسافر ٹرینوں میں ابتدائی طبی امداد اور ہنگامی طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ مسافر کے اچانک شدید بیمار ہونے کی صورت میں قریبی ریلوے ہسپتال سے اگلے سٹیشن پر ڈاکٹر کو بلایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 11 مہینوں کے دوران 52 کلومیٹر ٹریکس کو اپ گریڈ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں