امریکی سکالر نے فروری میں پاکستانی طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ مستردکردیا
امریکہ کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں ماہر سیاسیات کرسٹین فیئر نے اس امکان کو مسترد کیاہے کہ بھارت نے فروری میں پاکستان کاF16طیارہ مار گرایا تھا
چندی گڑھ (اے پی پی) امریکہ کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں ماہر سیاسیات کرسٹین فیئر نے اس امکان کو مسترد کیاہے کہ بھارت نے فروری میں پاکستان کاF16طیارہ مار گرایا تھا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق چندی گڑھ میں ملٹری لٹریچر فیسٹیول میں سابق ایئرچیف بی ایس دھنوئی اور دیگر بھارتی ماہرین کے ہمراہ ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کرسٹین فیئر نے ایف 16گرانے کے دعوے کو ثابت کرنے کے لئے پیش کئے جانے والے ملبے کے ٹکڑوں کو متنازعہ بنادیا ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان کے ایف 16 طیاروں میں جی ای انجن نہیں ہیں جبکہ چند بھارتی ماہرین نے دعویٰ کیا کہ GEانجن کا ملبہ برآمد کیا گیاہے ۔ کرسٹین فیئر نے بالاکوٹ میں تربیتی کیمپ کو نشانہ بنانے کے بھارتی دعوے کو بھی مسترد کردیا تاہم انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ بھارتی طیاروں نے پاکستان کے اندر حملہ کیاتھا۔