2019:پسندیدہ عالمی شخصیات میں عمران خان ،ملالہ یوسفزئی شامل

 2019:پسندیدہ عالمی شخصیات میں  عمران خان ،ملالہ یوسفزئی شامل

وزیراعظم عمران خان اورملالہ یوسفزئی 2019کے دوران سب سے زیادہ پسندکی جانے والی عالمی شخصیات میں شامل ہیں ۔

ملتان (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان اورملالہ یوسفزئی 2019کے دوران سب سے زیادہ پسندکی جانے والی عالمی شخصیات میں شامل ہیں ۔عمران خان کانام مردحضرات کی فہرست میں 19ویں نمبرپراورملالہ یوسفزئی کانام خواتین کی فہرست میں چھٹے نمبرپرہے ۔ برطانوی ویب سائٹ www.you.gov.co.ukکی جانب سے 2019 کے دوران سب سے زیادہ پسندکی جانے والی شخصیات کی جوفہرست جاری کی گئی ہے ان میں بل گیٹس مردحضرات اورمشعل اوباماخواتین کی فہرست میں پہلے نمبرپرہیں۔دیگرشخصیات میں بارک اوباما ،جیکی چن ،انجلیناجولی ،ملکہ الزبتھ ،امتیابھ بچن ،ولادی میرپوٹن ،ڈونلڈٹرمپ ،شاہ رخ خان ،سلمان خان ،ایشوریارائے ،تھریسامے ،ہیلری کلنٹن کے نام قابل ذکرہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں