وزیر اعلیٰ ہاؤس ‘سیکرٹریٹ‘ جنرل ہسپتال سولر پر منتقل کرنیکا اعلان
رواں سال سولر پر منتقل ہونگے ،تین میگا واٹ سے تینوں ادارے مکمل ہوں گے ’’بجلی بناؤ اپنے لئے ،قوم کیلئے مہم کا آغاز کر دیا ،گرین ذرائع انرجی کو فروغ دینا ہو گا، وزیر توانائی
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے وزیر اعلیٰ ہاؤس، پنجاب سول سیکرٹریٹ اورجنرل ہسپتال کو سولر پر منتقل کرنے کا اعلان کردیا، تینوں ادارے رواں سال سولر پر منتقل کر دیئے جائیں گے ۔ وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا ہے کہ تین میگا واٹ کے سولر منصوبے سے تینوں ادارے مکمل ہوں گے ۔ اپ گریڈ ٹو سولرمہم کے تحت عوام میں سولر انرجی کے فروغ پر شعور اجاگر کر رہے ہیں۔ ’’بجلی بناؤ اپنے لئے ،قوم کے لئے مہم کا آغاز بھی کر دیا ۔انہوں نے کہاسولر ماحول دوست اور سستا ذریعہ توانائی ہے ۔ پوری دنیا ماحول دوست ذرائع توانائی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ۔ ہمیں کلین اور گرین ذرائع انرجی کو فروغ دینا ہو گا۔