شیخ الحدیث مولانا عبدالحمید ہزاروی انتقال کر گئے

شیخ الحدیث مولانا عبدالحمید  ہزاروی انتقال کر گئے

مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رہنما اور جامعہ محمدیہ اہلحدیث گوجرانوالہ کے مدرس شیخ الحدیث مولانا عبدالحمید ہزاروی نوے برس کی عمر میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

گوجرانوالہ (اے پی پی) انہیں ہاشمی کالونی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ جامعہ محمدیہ اہلحدیث گوجرانوالہ میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں علما کرام ،دینی مدارس کے طلبہ اور دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں