بیرون ملک سے آئے افراد کے ٹیسٹ معلومات جمع کرنے کیلئے ایپ متعارف
حکومت نے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے ایک جدید’پاکپاس ‘ایپ متعارف کرا دی
لاہور(نیوز رپورٹر) مسافروں کے ٹیسٹ، ان کی نقل و حرکت اور ہوم قرنطینہ سے متعلق معلومات اکٹھی کی جائیں گی اور بیرون ملک سے آنیوالوں کیلئے پاکپاس موبائل ایپ ڈائون لوڈ کرنا لازمی قرار دیدیا گیا ہے ۔ سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا موبائل ایپ متعارف کرانے کا مقصد پاکستان پہنچنے والے مسافروں کی 14 دن تک قرنطینہ موجودگی کو لازمی بنانا ہے ،ایپ کے ذریعے ان کی ٹریکنگ ہوگی۔