پنجاب پبلک سروس کمیشن کوانٹرویو لینے کی اجازت

پنجاب پبلک سروس کمیشن  کوانٹرویو لینے کی اجازت

پنجاب پبلک سروس کمیشن کو انٹرویو لینے کی اجازت دیدی گئی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کابینہ کمیٹی کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )لاک ڈاؤن سے پہلے پبلک سروس کمیشن کا تحریری امتحان پاس کرنے والوں کے انٹرویو روک لیے گئے تھے ۔ سیکرٹری ہیلتھ کا کہناتھا ایس او پیز پر عمل کر کے امیدواروں کے مرحلہ وار انٹرویو لیے جا سکیں گے ۔ کابینہ کمیٹی نے انٹرویو کی اجازت دے دی، تحریری امتحان کا عمل فی الحال معطل رہے گا۔نوٹیفکیشن کا اطلاق صرف پنجاب پبلک سروس کمیشن پر ہو گا، دیگر اداروں کو اجازت نہیں دی گئی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا، تا حکم ثانی لاگو رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں