پنجاب یونیورسٹی : 5اگست سے بی اے ،بی ایس سی پارٹ ٹو کے آن لائن امتحان

پنجاب یونیورسٹی : 5اگست  سے بی اے ،بی ایس سی  پارٹ ٹو کے آن لائن امتحان

پنجاب یونیورسٹی نے بی اے ، بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس/سائنس پارٹ ٹو کے آن لائن امتحانات 5 اگست سے لینے کا اعلان کیا ہے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے پارٹ ٹو کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ۔کنٹرولر امتحانات رئوف نواز کے مطابق آن لائن امتحانات کے طریقہ کار بارے تمام معلومات امیدواروں کو بذریعہ ای میل آئندہ 24 گھنٹوں میں بھیجی جائیں گی، جن امیدواروں نے پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ای میل کا اندراج نہیں کرایا وہ فوری ای میل رجسٹر کرائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں